اسرائیل کو جواب دینے کا تعین ایرانی حکام کریں، خامنہ ای
👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل کو جواب دینے کا تعین ایرانی حکام کریں، خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو/ارنا/ڈی پی اے) ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اتوار کے روز ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکام کو اس بات کا تعین کرنا چاہیے کہ اسرائیل کو ایران کی طاقت کا بہترین مظاہرہ کس طرح کرنا ہے۔ ان کے بقول، ”صیہونی حکومت (اسرائیل) کی طرف سے دو راتیں پہلے کی گئی برائی کو نہ تو کم کیا جانا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہیے۔‘‘
خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایران کو اسرائیل کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسا کرنے کا طریقہ ”حکام کو طے کرنا چاہیے اور وہی ہونا چاہیے جو عوام اور ملک کے بہترین مفاد میں ہو۔‘‘
ایران پر اسرائیل کے جوابی حملے
گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے جیٹ طیاروں نے تہران کے قریب اور مغربی ایران میں میزائل فیکٹریوں اور دیگر عسکری اہداف کو ہفتے کی صبح ہونے سے پہلے تین حصوں میں نشانہ بنایا۔ اس بارے میں ایران کی طرف سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملے سے “صرف محدود نقصان” ہوا۔ اس کے علاوہ ایرانی حکام نے یہ بھی کہا کہ وہ ان حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
رواں برس یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر دو سو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا، جس کے ردعمل میں اسرائیل نے ایران کو موثر جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔
ہفتے کے روز ایرانی سرزمین پر اس انداز کی براہ راست کارروائی کے بعد ایک مرتبہ پھر خطے میں جاری مسلح تنازعے میں مزید کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ادھر امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے اور اس کے جواب میں غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی وسیع فضائی اور زمینی عسکری کارروائیوں کے بعد سے جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C