اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں ایک اور فلسطینی ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں ایک اور فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) اسرائیلی سکیورٹی فورسیز نے حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے بالخصوص جینن پر حملے تیز کردیے ہیں۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی کو ہلاک کردیا جبکہ مختلف مقامات سے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی آرمی نے بتایا کہ بدھ کے روز جینن میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر کارروائی کے دوران جب سکیورٹی اہلکاروں پر فلسطینی “حملہ آوروں” کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دھماکہ خیز اشیاء استعمال کی گئیں تو اسرائیلی فورسز نے بھی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہلا ک ہونے والے شخص کی شناخت احمد مسعد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی عمر 18برس تھی اور وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے برقین گاوں کے رہنے والے تھے۔ ہسپتال کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کے سر میں گولی لگی تھی۔
اسرائیلی آرمی نے بتایا کہ مغربی کنارے میں رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ فلسطینی ذرائع نے تاہم 17 افراد کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
برقین میں مسعد کے جنازے میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ اس دوران نقاب پوش بندوق برداروں نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔ مسعد کی پیشانی پر ایک پٹی بندھی تھی جس پر فلسطینی مسلح اسلامی تحریک جہاد کا نشان بنا ہوا تھا۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران مغربی کنارہ اور بالخصوص جینن کے اطراف میں کارروائیاں تیز کردی ہیں، جہاں سے متعدد فلسطینی مسلح گروپ سرگرم ہیں۔ رعد حازم، جنہیں اس ماہ کے اوائل میں تل ابیب میں فائرنگ کرکے تین اسرائیلیوں کو ماردینے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، کا تعلق بھی جینن پناہ گزین کیمپ سے تھا۔
بندوق بردار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی آرمی نے بتایا کہ بدھ کی رات کارروائی کے دوران حازم کے کنبے کو ان کا گھر منہدم کرنے کے حوالے سے نوٹس دے دی گئی۔
حملہ آوروں کے مکانات کو مسمار کرنا اسرائیل میں عام بات ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اجتماعی سزا کی اس غیر قانونی شکل کی مذمت کرتی رہی ہیں۔
اسرائیلی پولیس حازم کے والد فتحی حازم اور بھائی حمام کو تلاش کررہی ہے۔ مکان کو منہدم کرنے کا نوٹس دیے جانے کے چند گھنٹے بعد فتحی حازم کا ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا جس میں انہوں نے اسرائیل پر تمام فلسطینی نوجوانوں کو “دہشت گرد”کا لیبل لگانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا “انشاء اللہ ہم انہیں بہت جلد شکست دیں گے۔”
تشدد میں اضافے کا خدشہ
اسرائیل کے ذریعہ 1967میں مغربی کنارے پر قبضہ کرلیے جانے کے بعد سے ہی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم عام بات ہے۔ لیکن حالیہ ہفتوں کے دوران اس میں شدت آگئی ہے۔22مارچ سے شروع ہونے والے تشدد کے تازہ واقعات میں اب تک کم از کم 12اسرائیلی مارے جاچکے ہیں، ان میں ایک پولیس افسر شامل ہے۔ جب کہ اسی مدت کے دوران 26فلسطینی اور تین اسرائیلی عرب ہلاک ہوچکے ہیں۔
مسعد کی ہلاکت سے قبل منگل کے روز بھی مغربی کنارے میں اریحا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران ایک فلسطینی مار اگیا تھا۔
دریں اثنا اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے عمان میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ جانے سے روکنے کی اسرائیلی کوشش’ناقابل قبول’ ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپیڈ نے کشیدگی کو بظاہر کم کرنے کی کوشش میں اتوار کے روز کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے سابقہ نظم برقرار رہے گا۔ یہودیوں کو مسجد کے احاطے میں صرف جانے کی اجازت ہوگی، انہیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C