سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
👁️ 43 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مغربی صوبے میں ایک گھر کو دستی بم سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں دو کمسن بھائی ہلاک جبکہ ان کے والد اور دو دیگر بچے شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈیہی والا ماؤنٹ لاوینیا کے علاقے کاوڈان میں سری سنگابو روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا، جہاں صبح کے وقت نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔
حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود 10 اور 14 سالہ دو بھائی شدید زخمی ہوئے۔ 10 سالہ بچے کو کالبووِلا ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا 14 سالہ بھائی بھی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں بچوں کا 52 سالہ والد اور دو دیگر بچے بھی شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرکے داخل کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دستی بم حملے کے محرکات اور اس کے پیچھے موجود افراد کے بارے میں فوری طور پر کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C