اسلامو فوبیا کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد
👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسلامو فوبیا کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا: ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسلام سے نفرت کا مقابلہ طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، عمران خان سے معاشی تعلقات کے فروغ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کیا خرید و فروخت کرسکتے ہیں، اس دورے سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی طرح ہمیں بھی کرپشن پر بہت تشویش ہے، اسلامی ممالک غریب نہیں بلکہ کرپشن کی وجہ سے غریب ہوجاتے ہیں، اسی لیے ملائیشیا میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کرپشن کے خاتمے کے لیے معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی فروغ دینا ہوگا، آج ایک مسلم ملک بھی ترقی یافتہ نہیں۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ کا واقعہ مسلمانوں سے نفرت، خوف اور دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، میڈیا اور کچھ لوگوں نے مسلمانوں سے نفرت پھیلائی، لیکن انتقام اور لڑائی جھگڑے سے اس نفرت کا مقابلہ نہیں کرنا ہوگا بلکہ لوگوں کے دل و دماغ جیتنے ہوں گے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے طریقے ڈھونڈنے ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C