اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے
👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں طالبان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعت کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔
https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1190535662522576897?s=19
پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ نے طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔
https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1190532858592612353?s=19
ذرائع نے نجی ٹی وی کو ذمہ داران نے بتایا کہ طالبان کے پرچم لہرانے میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں اور نہ کوئی تعلق ہے۔
جے یو آئی کے آذادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے لہرائے جانے لگے۔ ملکی سلامتی کے ادارے کہاں غائب ہیں۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازش بےنقاب@ShireenMazari1 @MJibranNasir @marvisirmed @ARYSabirShakir @AamirLiaquat @sarataseer @BBhuttoZardari @sherryrehman @SHABAZGIL @peaceforchange pic.twitter.com/FDGOOp79ak
— Sufian Abbasi (@Sufian_Abbasi4) November 1, 2019
جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر عبد الواسع نے نجی ٹی وی ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کا کام لگتا ہے۔
تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پرچم لہرانے کا مقصد حکومت کو دھمکی دینا ہے کہ ہمارے ساتھ طالبان موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے جھنڈے حکومت کو واضح پیغام ہے کہ طالبان بھی آزادی مارچ میں موجود ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ آزادی مارچ کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے حکومت کو سو بار سوچنا چاہیے۔
جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرچم لہرانے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ سب مرضی سے کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد حکومت کو خبردار کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر نقص امن پیدا ہوا تو فوج حکومت احکامات پر عمل کرے گی لیکن بذات خود جمہوری عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جے یو آئی کے جلسے میں افغان طالبان کے پرچم لہرانے والوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان سے افغان طالبان کے جھنڈے قبضے میں لے لیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11804 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C