اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے سماجی رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ان کے والد پروفیسر محمد اسمٰعیل نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر سے ان کی بیٹی کو اٹھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گلالئی اسمٰعیل پریس کلب کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما ارمان لونی کی ہلاکت کے خلاف جاری احتجاج میں شریک تھی۔
زیر حراست سماجی رکن کے والد کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے گلالئی اسمٰعیل کو ابتدائی طورپر جی9 میں وومن پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ان کی بیٹی کو بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘۔
پروفیسر محمد اسمٰعیل کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم گلالئی کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس بتانے سے گریزاں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’تاحال گرفتاری کی کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں گلالئی کو ائیر پورٹ حکام نے لندن سے واپسی پر حراست میں لے لیا تھا تاہم پاسپورٹ تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ صوابی پولیس نے 13 اگست 2018 کو پی ٹی ایم کے 19 رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں منظور پشتین سمیت گلالئی نے بھی خطاب کیا تھا۔
خیال رہے کہ گلالئی اسمٰعیل پشتون اور حقوق نسواں کی سماجی رکن ہیں اور انہیں 2017 میں عالمی ایوارڈ بھی ملاتھا۔
انہوں نے 2002 میں اپنی بہن صباء اسمٰعیل کے ساتھ مل کر ’لڑکیوں کے لیے آگاہی‘ پروگرام چلانے کے لیے این جی او تشکیل دی تھی۔
مذکورہ این جی او کے تحت خصوصی طور پر لڑکیوں اور خواتین کو لیڈر شپ اسکلز کے کورسز کرائے جاتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C