اسلام آباد پولیس کی امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے معذرت
👁️ 69 بار دیکھا گیا
اسلام آباد پولیس کی امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے معذرت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی کی جانب سے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی۔
وفاقی پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر الزامات کا مقدمہ سائبر کرائم کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے رجسٹر کرسکتی ہے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے پیپلزپارٹی کارکن وقاص عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بینظیر بھٹو پر الزامات عائد کر کے سینتھیا ڈی رچی نے قابل دست اندازی جرم کیا، پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔
عدالتی نوٹس پر تھانہ بنی گالا پولیس کے حکام پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں، سوشل میڈیا کے معاملہ پر مقدمہ درج کریں۔
اسلام آباد پولیس نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمہ ایف آئی اے کا اختیار قرار دے دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات بنتی ہے، پولیس مقدمہ درج کر سکتی ہے صرف بہانہ بنا رہی ہے، دفعہ 500 اور 505 کے تحت پولیس کو مقدمہ درج کرنیکا اختیار ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C