اغوا برائے تاوان میں ملوث پنجاب پولیس کے 6 پولیس افسران اور اہلکار برطرف
👁️ 30 بار دیکھا گیا
اغوا برائے تاوان میں ملوث پنجاب پولیس کے 6 پولیس افسران اور اہلکار برطرف
لاہور (ڈیلی اردو) ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) ظفر بزدار نے دو شہریوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث بی ڈویژن پولیس کے 6 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔
رپورٹس کے مطابق برطرف ہونے والے اہلکاروں میں بی ڈویژن کے ایس ایچ او مطلوب احمد، تفتیشی افسر سب انسپکٹر جواد اجمل اور کانسٹیبلز مظفر احمد، محمد ساجد، عاقب علی اور احسن قادر شامل ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق ایس پی (انویسٹی گیشن) فاروق انور نے ان اہلکاروں کے خلاف الزامات کی انکوئری کی تھی اور انہیں اپنی رپورٹ میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔
اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (انکوائریز) نے بہاولنگر بی ڈویژن کے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کو پاکپتن کے رنگ شاہ تھانے میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب نے 3 اپریل کو ڈان میں شائع رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اے آئی جی (انکوائریز) عبادت نثار کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی تھی۔
خط میں ایس ڈی پی او عارف والا، رنگ شاہ کے ایس ایچ او رانا تنویر، تفتیشی افسر منصب علی، شکایت کنندہ علی زمان، متاثرین محمد منظور اور خورشید قمر، بی ڈویژن کے ایس ایچ او مطلوم احمد، سب انسپکٹر جواد اجمل اور کانسٹیبلز ساجد، عاقب اور مظفر کو 8 اپریل کو انکوائری کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرین اور پاکپتن پولیس حکام کے بیانات ریکارڈ کیے جانے کے بعد اے آئی جی نے بی ڈویژن کے ایس ایچ او کو قصوروار قرار دیا اور تفتیشی افسر کو انہیں کیس کے مقدمے میں نامزد کرنے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ اے آئی جی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں دو ماہ کی تاخیر پر ناراضی کا اظہار کیا اور پاکپتن پولیس کو انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انکوئری میں بی ڈویژن پولیس کا کوئی اہلکار پیش نہیں ہوا۔
تفتیشی افسر اے ایس آئی منصب علی نے کہا کہ اے آئی جی کی ہدایت کے مطابق بی ڈویژن کے ایس ایچ او کو کیس میں نامزد کیا جائے گا جبکہ ملزم اہلکاروں نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے انکوائری کے بعد بی ڈویژن کے ایس ایچ اوو مطلوب احمد کو معطل کردیا تھا۔
دیگر 5 پولیس اہلکاروں کو بھی ایس پی (انویسٹی گیشن) بہاولنگر فاروق احمد نے انکوائری کے بعد قصوروار ٹھہرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C