افریقی ملک موزمبیق میں داعش کے حملے کے بعد سڑکوں پر لاشوں کا ڈھیر
👁️ 47 بار دیکھا گیا
افریقی ملک موزمبیق میں داعش کے حملے کے بعد سڑکوں پر لاشوں کا ڈھیر
افریقی ملک موزمبیق میں عالمی شدت پسند تنظیم داعش اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تین روز سے مقابلہ جاری ہے اور ہلاک افراد کی لاشیں سڑکوں اور گلیوں میں بے یار و مددگار پڑی ہیں۔
الجزیرہ ٹیلیویژن کے مطابق داعش نے تین روز قبل موزمبیق کے شمالی علاقے پالما میں ایل این جی کی سائٹ کے قریب حملہ کیا، شدت پسند تنظیم کے حملے کے باعث 180 سے زائد افراد 3 دن سے ہوٹل میں محصور ہیں، محصور افراد میں غیر ملکی ورکرز بھی شامل ہیں۔
Over 180 people trapped inside a hotel in northern Mozambique after ISIL attack https://t.co/TNVMtUpyA9 pic.twitter.com/l5FEtJZk0x
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 27, 2021
خیال رہے کہ پالما میں فرانسیسی تیل کمپنی سمیت 6 دیگر انٹرنیشنل فرمز موجود ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوئے، کئی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں جس میں سے زیادہ تر کے سر تن سے جدا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہوٹل میں محصور افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق داعش کے حملے کے بعد کئی شہریوں نے قریبی جنگل میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے، داعش سے مقابلے کے لیے فوج کو بھیج رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C