جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے کری کوٹ میں مقامی آبادی نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مسلح گروہ سے وابستہ افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش کردیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ افراد کی نقل و حرکت پر شہریوں نے ردعمل ظاہر کیا اور ان کے زیر استعمال موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ مقامی آبادی نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقے میں دہشتگردوں کو دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔
یہ پیش رفت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت کے واقعات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل ضلع ٹانک میں مقامی افراد نے ایک دکاندار کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسلح افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ بعد ازاں مبینہ طور پر دونوں افراد کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے آنے والے ایک اور مسلح شخص کو بھی شہریوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔
قبائلی علاقوں میں اس نوعیت کی مزاحمت کی مثالیں اس سے پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔ وادی تیراہ میں بر قمبرخیل قبیلے نے ٹی ٹی پی کے خلاف منظم مزاحمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پناہ دینے اور انہیں عشر کی مد میں رقم ادا کرنے سے انکار کیا تھا۔ مئی 2025 میں قبیلے نے مسلح لشکر تشکیل دینے کا اعلان کیا، جبکہ جولائی میں قبائلی جرگے اور احتجاج کے ذریعے بھتہ خوری اور دھمکیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح ستمبر 2025 میں وسطی اورکزئی کے علاقے درہ حسن زئی میں بھی مقامی افراد نے ٹی ٹی پی کے خلاف مزاحمت کی تھی۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب دہشتگردوں نے غریب دیہاتیوں سے عشر کے نام پر رقم طلب کی۔ ایک مقامی شخص نے بھتہ وصولی کا نوٹس پھاڑ کر رقم دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد مسلح افراد نے اس کے گھر کا محاصرہ کیا تو اہل علاقہ نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی، جس سے دہشتگردوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
05/November/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی
05/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک
05/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خضدار : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار
05/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سعودی حملے روکنے کے لیے حوثیوں کا 51 ارب ڈالر معاوضے اور حکمرانی تسلیم کرنے کا مطالبہ
05/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جدید جنگی تیاریوں اور مقامی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر زور
05/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26438 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15671 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11975 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9339 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7589 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5582 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C