سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ منورہ کی سمت داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا ہے، تاہم یمن کے حوثی گروہ انصار اللہ نے مقدس شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے مدینہ کے علاقے کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے روک کر تباہ کردیا۔ ان کے مطابق میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب سعودی حکام نے ملک کے مغربی شہر ینبع اور جنوبی علاقے شرورہ میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر انتباہ جاری کیے تھے۔ تاہم بعد ازاں حکام نے بتایا کہ فوری خطرہ ٹل گیا ہے۔
دوسری جانب حوثی گروہ انصار اللہ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام میڈیا کے مطابق یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ ان کی فوجی کارروائیوں کا ہدف سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات اور فوجی اڈے ہیں، جبکہ اسلامی مقدس مقامات کو نشانہ بنانا ان کی کارروائیوں کا حصہ نہیں ہے۔
حوثی ترجمان نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسے بیانات کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنے اور یمن کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی گروہ کے درمیان برسوں سے کشیدگی اور فوجی محاذ آرائی جاری رہی ہے۔ ماضی میں حوثیوں کی جانب سے سعودی سرزمین پر میزائل اور ڈرون حملوں کے متعدد دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ سعودی فضائی دفاعی نظام بھی ایسے حملوں کو ناکام بنانے کی اطلاعات دیتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محسن رضائی کی پوتن سے اہم ملاقات، مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
06/November/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
06/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
راولا کوٹ : ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف سکیورٹی آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، ہلاکتوں اور متعدد زخمیوں کے دعوے
06/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
05/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی
05/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک
05/November/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26439 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15672 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11977 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9340 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7591 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5587 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C