افغانستان: تابایان شیعہ کلچر سینٹر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 16 صحافیوں سمیت 30 زخمی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
افغانستان: تابایان شیعہ کلچر سینٹر میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 16 صحافیوں سمیت 30 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں ایک ثقافتی مرکز میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 16 صحافیوں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے جرنلسٹس سنٹر (AFJC) کی طرف سے صحافیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
https://twitter.com/AFJC_Media/status/1634575278952390657?t=tuPok0kP_d9f3csEeyelsw&s=19
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بم دھماکہ مزار شریف شہر کے تابایان شیعہ کلچر سینٹر میں ہوا جہاں نیشنل جرنلسٹس ڈے کے سلسلے میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب جاری تھی۔
ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع کے مطابق ایک سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں۔
تاہم کلچر سینٹر کی میڈیا ایجنسی Avapress نے مرنے والوں کی تعداد تین جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 بتائی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت جاری ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں 25 صحافی شریک تھے۔
⭕️ وقوع انفجار در دفتر خبرگزاری آوا و مرکز تبیان در مزار شریف؛ ۳۳ نفر شهید و زخمی شدهاند
????صبح امروز (شنبه ۲۰ حوت) دفتر نمایندگی خبرگزاری صدای افغان(آوا) و مرکز فعالیتهای فرهنگی اجتماعی تبیان در مزار شریف، هدف انفجار قرار گرفته است.https://t.co/l46XmFWvii
???? @avapress pic.twitter.com/8fx9WeVkUH— خبرگزاری صدای افغان (@avapress) March 11, 2023
تایابان ایران نواز ثقافتی مرکز ہے۔ 2017ء میں دہشت گرد گروپ داعش نے اس کلچر سینٹر کی کابل میں موجود برانچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔
اگست 2021ء میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے افغانستان میں داعش کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں اکثر ملک کی اقلیتوں کے علاوہ طالبان کے ارکان اور غیر ملکی سفارتی مراکز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
طالبان سکیورٹی فورسز کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔
جمعرات نو مارچ کو داعش نے اُس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں صوبہ بلخ کے گورنر داؤد مزمل اور ان کے دفتر کے دو اہلکار مارے گئے تھے۔ طالبان کے طاقت میں واپس لوٹنے کے بعد سے داؤد مزمل سینیئر ترین طالبان رہنما تھے جو اس طرح کے حملے میں مارے گئے۔
آج ہفتے کے روز مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C