افغانستان: تمام فریقین پر مشتمل حکومت کیلئے بات چیت جاری ہے، طالبان
👁️ 38 بار دیکھا گیا
افغانستان: تمام فریقین پر مشتمل حکومت کیلئے بات چیت جاری ہے، طالبان
کابل (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز) طالبان کے ایک ترجمان اور مذاکرات کار سہیل شاہین نے کہا ہے کہ جنگجو گروپ کی جانب سے اس وقت مذاکرات جاری ہیں، جس کا مقصد افغانستان میں ”کھلے دل سے، تمام فریقوں کی شراکت داری پر مشتمل اسلامی حکومت تشکیل دینا ہے۔”
ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے، سہیل شاہین نے کہا کہ معاملات طے ہونے کے بعد صدارتی محل سے نئی حکومت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
تاہم، اے پی کی رپورٹ کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ ابھی آگے نہیں بڑھا۔
اس سے قبل، طالبان گروپ کابل کے اندر داخل ہوا، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے سفارت کاروں اور دیگر سویلینز کے فوری انخلا کا کام تیزی سے نمٹایا جانے لگا۔
ادھر واشنگٹن سے ایسو سی ایٹڈ پریس کی ایک اور خبر کے مطابق، سفارت کاروں اور سویلینز کے انخلا میں مدد دینے کے لیے، اضافی 1000 فوجیوں کو کابل روانہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد انخلا کے معاملے سے متعلق امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6000 ہو جائے گی۔
امریکی دفاع کے ایک اہل کار نے اتوار کے دن ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ 82 ایئربورن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسٹینڈ بائی 1000 فوجیوں کو کویت کے راستے سے نہیں بلکہ براہ راست کابل روانہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بات ایک دفاعی اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتائی۔ تاہم، ابھی تک پینٹاگان نے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز صدر جو بائیڈن نے تقریباً 5000 اضافی فوجی کابل تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز الجزیرہ نیٹ ورک کو بتایا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی ہے اور جلد ہی یہ واضح کر دیا جائے گا کہ اب ملک پر کس طرح کی حکومت ہو گی۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ کسی جمہوری ادارے یا اس کے دفتر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان ہر فرد کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ تمام شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام افغان شخصیات سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور انہیں ضروری تحفظ کی ضمانت فراہم کریں گے۔ہم ہر قدم ذمہ داری سے اٹھائیں گے اور ہم ہر ایک کے لیے امن کی خواہش رکھتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 20سال سے جس چیز کے لیے قربانیاں دے رہے تھے، وہ ہم نے حاصل کر لی ہے۔ ہمارا ملک اور اس ملک کے لوگ اب آزاد ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C