افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء پر جلد اعلان متوقع
👁️ 113 بار دیکھا گیا
افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء پر جلد اعلان متوقع
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گیا جہاں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تیاری کا اشارہ دے دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکا کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیر خا رجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع مارک ایسپر، میرین جنرل، چئیرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دے دیا۔
Just completed a very good meeting on Afghanistan. Many on the opposite side of this 19 year war, and us, are looking to make a deal – if possible!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) August 16, 2019
اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔
اجلاس کے دوران امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی ٹیم کے دیگر ممبران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل پر بریفنگ دی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گڈلے نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس اجلاس میں نائب صدر مائیک پینس، سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے بھی شرکت کی تھی۔
ترجمان وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے اعلی مشیروں کی بات چیت بہت اچھی رہی۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے امن معاہدیکو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے قطر جائیں گے، معاہدے سے افغان حکومت، طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 2001 سے افغانستان میں جاری جنگ میں اب ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کی ضرورت پر تذبذب کا شکار ہیں۔ اب تک افغانستان میں جاری جنگ کے دوران 2 ہزار 4 سو امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اعلی سول و عسکری حکام کے اجلاس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ممکن ہوسکے تو اس 19 سال سے جاری جنگ کے دونوں حریف اب ایک معاہدے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے افغان امن عمل سے متعلق اہم اجلاس مکمل کیا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ موقف اپنایا کہ افغان مسئلہ فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر حل ہوسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان بھی متعدد مرتبہ کر چکے ہیں۔
امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور شروع کیا جہاں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں امریکا نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
بعدازاں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C