21/May/2022

افغانستان: غزنی میں دھماکا، ایک بچہ ہلاک، دوسرا زخمی

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان: غزنی میں دھماکا، ایک بچہ ہلاک، دوسرا زخمی

افغانستان: غزنی میں دھماکا، ایک بچہ ہلاک، دوسرا زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی شہر کے پولیس ضلع ون میں نہ پھٹ پانے والے بم کے دھماکے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے ہفتہ کے روز ایک پولیس اہلکار سید اسحاق صالح کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ جنگ کے دوران پھٹنے سے بچ جانیوالے بم کے باعث اس وقت ہوا جب بچے اس سے کھیل رہے تھے۔

یہ پچھلے چند دنوں کے دوران گزشتہ جنگوں سے بچ جانیوالے بم کا دوسرا دھماکہ ہے جس میں معصوم بچوں کی جان گئی ہے۔

مغربی صوبہ فراہ کے ضلع بالا بلاک میں منگل کو اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک بچہ ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C