افغانستان میں داڑھی نہ رکھنے پر 281 سیکیورٹی اہلکار نوکری سے برطرف، 13 ہزار سے زائد افراد گرفتار
👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان میں داڑھی نہ رکھنے پر 281 سیکیورٹی اہلکار نوکری سے برطرف، 13 ہزار سے زائد افراد گرفتار
نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز) افغان طالبان کی وزارت اخلاقیات نے داڑھی نہ رکھنے پر گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر کے افغانستان میں 13 ہزار سے زائد لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برائی کی روک تھام اور اچھائی کی تبلیغ کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ حراست میں لیے گئے تقریباً نصف افراد کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے البتہ زیر حراست افراد کی جنس یا ان کے مبینہ جرائم کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ مخلص نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے گزشتہ سال 21 ہزار 328 موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں غیراخلاقی فلمیں فروخت کرنے سے روکا۔
انہوں نے کہا کہ 281 سیکیورٹی فورسز کے ارکان کی داڑھی نہ رکھنے کی وجہ سے شناخت کی گئی تھی اور انہیں اسلامی قانون کی تشریح کے مطابق برطرف کردیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خواتین اور آزادی اظہار رائے پر پابندی کی وجہ سے افغان طالبان کی وزارت اخلاق کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق وزارت اخلاقیات کے اہلکاروں نے اسلامی لباس کی تشریح پر پورا نہ اترنے پر بعض اوقات خواتین کو چند گھنٹوں کے لیے روک کر انہیں حراست میں رکھا۔
طالبان نے حراست کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین اسلامی قانون اور افغان رسم و رواج کی تشریح پر لاگو ہوتے ہیں۔
وزارت اخلاق نے خواتین کے لباس یا مرد سرپرست کے بغیر ان کے سفر کے حوالے سے اعداد و شمار فراہم نہیں کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسلامی لباس کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی قندھار میں مقیم افغان طالبان کے رہنما کررہے ہیں۔
محب اللہ مخلص نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی کی بنیاد پر خواتین کے حجاب اور اسلامی لباس کا مشاہدہ کرنے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اور اسے منظور کر لیا گیا ہے۔
اخلاقیات کی وزارت نے اس سے قبل کہا تھا کہ خواتین کو اپنے چہرے کو ڈھانپنا چاہیے یا برقع پہننا چاہیے اور اس قانون کے نفاذ کے لیے براہ راست خواتین کے بجائے ان کے خاندان کے مردوں کو نشانہ بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C