افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 4 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے: اقوام متحدہ رپورٹ
👁️ 149 بار دیکھا گیا
افغانستان میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 4 ہزار افراد شہید و زخمی ہوئے: اقوام متحدہ رپورٹ
کابل (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں افغانستان میں 4 ہزار شہری شہید و زخمی ہوئے۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں 3 ہزار 812 افغان شہری شہید و زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارروائیوں اور جھڑپوں کے درمیان سب سے زیادہ عام شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جس کے بعد گھروں میں تیار کیے گئے بموں اور فضائی حملوں سے لوگ جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2019 تک طالبان اور داعش دہشت گردوں نے 531 عام افغان شہریوں کو شہید اور 1400 سے زائد کو زخمی کیا، شدت پسند گروپوں نے دانستہ طور پر 985 عام شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں سرکاری افسران، قبائلی عمائدین، امدادی کارکن اور مذہبی شخصیات شامل تھیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ 6 ماہ میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں 717 افغانی جاں بحق اور 680 کے قریب زخمی ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 144 خواتین اور 327 بچے بھی شہید ہوئے جبکہ فضائی حملوں میں 519 عام شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جن میں 150 بچے بھی شامل تھے۔
عالمی ادارے کی یہ رپورٹ ایسے وقت پیش کی گئی ہے جب افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف 18سال کی طویل جنگ ختم کرنے کے تناظر میں امریکی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات ایک اہم دور میں داخل ہوگئے ہیں اور امریکی حکام کے ساتھ یکم ستبر سے قبل امن معاہدے کو حتمی شکل دینی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی طالبان دہشت گردوں سے ایک طویل جنگ جاری ہے جس کے بعد امریکا افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کررہا ہے جو اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔
طالبان نے امریکی فوج کی واپسی کے اعلان سے پہلے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے طالبان کا کہنا ہےکہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اس وقت ہوں گے جب امریکا کے ساتھ غیر ملکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C