افغانستان: ہرات میں طالبان فورسز پر حملوں میں 2 طالبان اہلکار ہلاک، 20 زخمی
👁️ 26 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہرات میں طالبان فورسز پر حملوں میں 2 طالبان اہلکار ہلاک، 20 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان فورسز پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پہلا حملہ ہرات میں ایئر فورس کی گاڑی اور دوسرا حملہ 207 الفاروق کور کے اہلکاروں کی گاڑی پر کیا گیا۔
حملے میں زخمی ہونے والوں میں دو طالبعلم بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، اب تک حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
طالبان ترجمان برائے ہرات پولیس پولیس محمد شاہ رسول نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے طالبان فورسز کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق طالبان سے ہے جبکہ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے جبکہ شہری بھی زخمیوں میں شامل ہیں، تاہم طالبان ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہرات سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C