افغان خواتین پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے، اقوام متحدہ
👁️ 219 بار دیکھا گیا
افغان خواتین پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) افغانستان میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمران طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین پر عائد نئی پابندیوں کو واپس لیں۔
افغانستان کے حکمران طالبان جہاں خواتین پر آئے دن نئی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، وہیں مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اسی پس منظر میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ بینیٹ نے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کے روز انہوں نے طالبان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حکمران، جس بڑے پیمانے پر زیادتیاں ہو رہی ہیں اس کی شدت کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کے مطابق بہت سی زیادتیاں خود ان کے نام پر ہو رہی ہیں، جن پر ان زیادتیوں کا ازالہ کرنے اور پوری آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہے۔
Alarmed by continuing terror attacks on civilians, including 16 child casualties. Deepest condolences to victims & families of latest attacks #Kabul #Mazar. Flagging as @SR_Afghanistan need for a thorough, independent & resourced investigation of these & other attacks. #justice
— UN Special Rapporteur Richard Bennett (@SR_Afghanistan) May 27, 2022
گزشتہ ماہ ہی بینیٹ کو افغانستان کا خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پہلی بار افغانستان کا اپنا 11 روزہ دورہ مکمل کیا ہے۔ اس کے اختتام پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں انہوں نے کہا، “میں نے ملک بھر میں انسانی حقوق کی تنزلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اور خواتین کو عوامی زندگی سے پوری طرح سے مٹانے کا معاملہ تو خاص طور پر تشویشناک ہے۔”
UN independent #HumanRights expert Richard Bennett has concluded a visit to #Afghanistan.
He says the Taliban stands at a crossroads and either the society will become more stable or increasingly restrictive. https://t.co/jT25EBEEBl
— UN News (@UN_News_Centre) May 27, 2022
ان کا کہنا تھا، “میں حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ انسانی حقوق سے متعلق ان چیلنجوں کو تسلیم کریں جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں اور اپنے قول و فعل کے درمیان فرق کو ختم کریں۔”
بینیٹ کا دورہ افغانستان ایک ایسے وقت ہوا، جب طالبان نے چند روز قبل ہی لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے لباس اور ان کے باہر نکلنے سے متعلق سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ ان کی روانگی سے قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس معاملے پر اپنا ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے طالبان سے افغان لڑکیوں اور خواتین کے انسانی حقوق اور ان کی آزادی کو محدود کرنے والی پالیسیوں کو، “فوری طور پر واپس لینے” کا مطالبہ کیا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں طالبان نے اس طرح کے احکامات جاری کیے جن میں خواتین کو اپنی آنکھوں کے علاوہ اپنے چہرے کو ڈھانپنے کا پابند کیا گیا۔ ٹی وی پر آنے والی خواتین رپورٹرز پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگا دی گئیں اور یہ حکم صادر کر دیا گيا کہ اس پر عمل نہ کرنے والے خواتین کے قریبی مرد رشتہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
طالبان نے چھٹی جماعت کے بعد افغان لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی پہلے سے ہی عائد کر رکھی ہے۔ خواتین سے متعلق طالبان کے یہ تمام فرمان اور پالیسیاں تقریبا اسی طرح کی ہیں جب سن 1996 سے 2001 کے درمیان کے اپنے پہلے دور اقتدار میں انہوں نے نافذ کی تھیں۔
اپنے اس پہلے دورے کے دوران رچرڈ بینیٹ نے طالبان رہنماؤں سے بات چیت کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سول سوسائٹی کے گروپوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور ہزارہ سمیت دیگر اقلیتی برادریوں سے ملاقات کی۔
افغانستان میں شہریوں کے خلاف مسلسل بم دھماکے ہوتے رہے ہیں، جن میں اکثر ہزارہ نسل کے شیعہ مسلم اقلیت کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایسے بیشتر حملوں کی ذمہ داری، طالبان کے سخت حریف گرو، اسلامک اسٹیٹ نے تسلیم کی ہے۔
بینیٹ نے ہزارہ، دیگر شیعہ گروپ اور صوفیاء کو نشانہ بنانے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے، “تیزی سے منظم ہوتے جا رہے ہیں اور ایک منظم پالیسی کے عناصر کی عکاسی کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ “انسانیت کے خلاف جرائم کی علامات” کے عکاس ہیں۔
بدھ کے روز ہی سلسلہ وار دھماکوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک واقعے میں کابل کی ایک مسجد میں بم پھٹا، جہاں لوگ نماز ادا کر رہے تھے۔ اس میں پانچ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔ شمالی شہر مزار شریف میں تین منی وینز بم دھماکوں کی زد میں آئیں، جس میں نو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ حکام نے اقوام متحدہ کے ایلچی کے بیان کردہ مسائل پر توجہ دی ہے اور وہ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔
بینیٹ نے میں دھمکیوں، ہراساں کیے جانے، حملوں، گرفتاریوں، اور بعض صورتوں میں قتل یا گمشدگی کی “بڑی تعداد” رپورٹوں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اور کہا ہے کہ حکام کی جانب سے بھی صحافیوں، وکلاء بردری اور ججوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو پرامن اجتماع کے اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے بھی نشانہ بنا یا جاتا ہے۔
بینیٹ نے کہا کہ طالبان ایک ایسے دو راہے پر کھڑے ہیں، جہاں یا تو معاشرہ مزید مستحکم ہو جائے گا اور ایک ایسی جگہ ہو گی جہاں، “ہر افغان کو آزادی اور انسانی حقوق حاصل ہوں گے، ورنہ پھر یہ تیزی سے محدود اور پابندیوں کی جگہ بن جائے گی۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5138 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C