افغان سرحد پار سے باجوڑ میں راکٹ حملے، ایک بچہ ہلاک، 7 افراد زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغان سرحد پار سے باجوڑ میں راکٹ حملے، ایک بچہ ہلاک، 7 افراد زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سویلین آبادی پر جمعرات کو سرحد پار سے مبینہ عسکریت پسندوں نے متعدد راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں ایک بزرگ خان زاد سید بھی شامل ہیں جو اس وقت خار کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
خان زاد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ راکٹ حملے کی زد میں آگئے جب کہ حملے میں تین گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسی طرح لغڑئی گاؤں سے تعلق رکھنے والے شاہ محمد کے گھر پر ایک راکٹ لگنے سے انکے دو بیٹے اور ایک بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے بقول ایک بچے کو شدید چوٹیں آئی ہیں جسے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان افغانستان سرحد پر موجود رہائشی علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے اکثر راکٹ اور مارٹر حملوں ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں سویلین آبادی کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے چند روز قبل پاکستانی علاقوں میں سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تحریکِ طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسندوں گروہوں کا انضمام علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ٹی ٹی پی سرحد پار سے حملوں میں ملوث ہے۔
قبائلی صحافی محمد سلیم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعرات کو کم از کم پانچ راکٹ لغڑئی اور سرکئی کے مختلف دیہات پر داغے گئے تھے۔ جس کے بعد مقامی حکام مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
باجوڑ کے انتظامی عہدیداروں اور مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد ماموند قوم میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
ان راکٹ حملوں کی فوری طور پر کسی فرد یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مگر حکام اور مقامی قبائلی اسے سرحد پار روپوش عسکریت پسندوں کی کارروائی قرار دیتے ہیں۔
باجوڑ کا محل وقوع
قبائلی ضلع باجوڑ کا علاقہ پاکستان کے دیر بالا اور دیر زیریں جب کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ سے منسلک ہے۔
گو کہ باجوڑ کی سرحدیں افغانستان کے صوبہ نورستان اور خیبرپختونخوا کے سوات اور چترال سے نہیں ملتیں مگر ان علاقوں میں موجود زیادہ تر عسکریت پسندو ں کا اسی باجوڑ کے علاقے سے گزر ہوتا ہے۔
افغان حکام نے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں راکٹ حملوں پر کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا۔ مگر سرحد پار افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں افغان حکومت کی عمل داری کم ہے۔
ان علاقوں میں نہ صرف سوات، وزیرستان، خیبر اور دیگر پاکستانی علاقوں سے فرار ہونے والے بلکہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے بھی مضبوط ٹھکانے موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان نے باجوڑ کے سرحدی علاقوں پر راکٹ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C