افغان صدر اشرف غنی کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، طالبان نائب وزیر اعظم ملا برادر
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغان صدر اشرف غنی کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، طالبان نائب وزیر اعظم ملا برادر
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/ٹی آر اے) طالبان کے نائب وزیر اعظم، ملا عبدالغنی برادر نے سابق افغان صدر اشرف غنی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ افغانستان سے اس لیے فرار ہوئے کہ انہیں خوف تھا کہ طالبان انہیں قتل کر دیں گے۔
سرکاری ٹیلی ویژن چینل، ‘ریڈیو ٹیلی ویژن آف افغانستان (آر ٹی اے)’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملا برادر نے کہا کہ سابق صدر کو قتل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔
وائس آف امریکہ سمیت کئی ذرائع ابلاغ کے ساتھ حالیہ انٹرویوز میں افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر، حمد اللہ محب نے بھی اسی قسم کا دعویٰ کیا تھا۔
ملا برادر نے دیگر امور پر بھی بات کی جن میں طالبان کی جانب سے سابق حکومت کے سیکیورٹی اہل کاروں کو ماورائے عدالت صادر کی جانے والی سزاؤں کا معاملہ بھی شامل ہے۔
بقول ان کے، ”گزشتہ حکومت کے فوجیوں کے ساتھ بظاہر کوئی زیادتی نہیں کی گئی؛ اگر کچھ معاملوں میں خفیہ طور پر ایسا کیا گیا تو ہم نے ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کو یہ بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ کسی پر تشدد تک کریں۔”
ملا برادر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔
آر ٹی اے کے ایک سوال پر برادر نے کہا کہ سابق سرکاری اہل کاروں کو طالبان حکومت میں شامل نہیں کیا جا سکتا، چونکہ، بقول ان کے، وہ بدعنوانی میں ملوث رہے ہیں۔ اسی طرح انھوں نے کہا کہ سابق افغان حکومت کی کابینہ کے کسی فرد کو طالبان کابینہ میں شمولیت کی پیش کش ممکن نہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ بین الاقوامی برادری سب کی شمولیت پر مبنی جامع حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے، تو برادر نے دعویٰ کیا کہ اس مطالبے کے سلسلے میں دوحہ میں مذاکرات کے دوران امریکہ نے سابق حکومت کے چند اہل کاروں کے نام تجویز کیے تھے۔ برادر نے الزام لگایا کہ سابق حکومت کے عہدے دار ”راشی” تھے؛ اور اس بات پر زور دیا کہ اگر چند ایک کو بھی اپنی کابینہ میں جگہ دی گئی ”تو اسلامی امارات کی یکجہتی کو” مبینہ طور پر نقصان پہنچے گا۔
بقول ان کے، ”یہ لوگ ہماری حکومت میں ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے چونکہ اگر ان کی تعداد پانچ بھی ہو (یعنی پانچ کو بھی شامل کیا جائے) تو وہ حکومتی موقف کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں گے، اور ہم نہیں چاہیں گے کہ ہم ایسے افراد کو شامل کر کے حکومت کو مشکل میں ڈالیں”۔
دریں اثنا، برادر نے دعویٰ کیا کہ ”اسلامی امارات نے حکومت تسلیم کیے جانے کے لیے لگائی گئی شرائط پوری کر دی ہیں، اس لیے دنیا ہمیں باضابطہ طور پر تسلیم کرے”۔
ان کے الفاظ میں، ”اسلامی امارات نے اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی شرائط پوری کر دی ہیں اور اب دنیا کو چاہیے کہ وہ ہماری حکومت کو تسلیم کرے”۔
برادر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر دنیا ہمیں تسلیم نہیں کرتی تو ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہو گا، جس سے نہ صرف افغانستان متاثر ہو گا بلکہ ہمسایہ ملکوں اور دنیا پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوں گے۔
لڑکیوں کی تعلیم اور یونیورسٹیاں کھولنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں برادر نے کہا کہ تعلیم کا حصول، ہر ایک کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو کھولنے سے متعلق دو ایسے امور ہیں جن کا تعلق معاشی مسائل اور اخلاقی اقدار سے ہے۔
بقول ان کے، ”شعبہ تعلیم کے لیے ضروری ہے کہ معیشت مضبوط ہو، جب معاشی چیلنجوں کو حل کیا جائے گا تو ہم تعلیم پر توجہ مبذول کر سکیں گے۔’
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4604 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C