افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان
👁️ 53 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا ایک وفد پیر کو اسلام آباد پہنچا جہاں پاکستانی حکام سے ان کی بین الافغان مذاکرات پر بات چیت ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی کوشش ہے کہ بین الافغان مذاکرات میں درپیش پیچیدگیاں کم ہوں اور یہ مذاکرات جلد ہی شروع ہو۔
‘کوشش تو یہی ہے، نیت بھی یہی ہے، خواہش بھی یہی ہے کہ پیچیدگیاں کم ہوں اور بین الافغان مذاکرات کو جلد از جلد شروع ہونا چائیے۔’
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں بھی اُنہوں نے چینی حکام کے ساتھ افغان امن عمل پر بات چیت کی اور اسی سلسلے میں افغانستان کے لئے چین کا نمائندہ خصوصی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
طالب ترجمان سہیل شاہین نے اُن کے وفد کا دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد اُنہوں نے غیرملکی ممالک کے دوروں کا آغاز پاکستان سے کیا اور جلد ہی اُن کے ساتھی دوسرے ممالک کا سفر بھی کریں گے۔
پاکستان پر پہلے دن سے طالبان کی حمایت کا الزام لگتا رہا ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ طالبان نے کورونا وبا کے بعد اپنے دوروں کا آغاز آخر پاکستان سے ہی کیوں کیا؟
افغان امور کے ماہر اور صحافی سمیع یوسفزئی کہتے ہیں کہ پاکستان کا طالبان پر دباؤ تھا کہ وہ دورہ پاکستان کریں تاکہ بین الافغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہو۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں بھی اُنہوں نے چینی حکام کے ساتھ افغان امن عمل پر بات چیت کی اور اسی سلسلے میں افغانستان کے لئے چین کا نمائندہ خصوصی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
‘پاکستان یہ چاہتا ہے کہ وہ امریکہ اور طالبان امن معاہدے کی طرح بین الافغان مذاکرات منعقد کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں اور اسی لیے وہ بار بار قطر میں موجود طالبان کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے رہے۔’
سمیع یوسفزئی کے مطابق طالبان وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اُن چھ طالبان قیدیوں کی رہائی (جن کی رہائی پر فرانس نے تشویش کا اظہار کیا ہے) اور بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں صلاح مشورے کریں گے۔
طالبان ذرائع اور افغان میڈیا کے مطابق ان قیدیوں میں حکمت اللہ، سید رسول، گل علی، محمد داود، اللہ محمد اور نقیب اللہ شامل ہیں جن پر فرانسیسی اور آسٹریلین شہریوں کی ہلاکت کا الزام ہیں۔
جبکہ صحافی اور افغان اُمور کے دوسرے ماہر طاہر خان کہتے ہیں کہ پاکستان نے حال ہی میں کئی مرتبہ طالبان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، لیکن طالبان نہیں آنا چاہتے تھے۔
طالبان کا وفد اُن چھ قیدیوں کی رہائی (جس پر فرانس نے تشویش کا اظہار کیا ہے) اور بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی حکام سے صلاح مشورے کریں گے
‘ملا برادر اور کئی طالبان رہنما یہ سمجھتے تھے کہ بین الافغان مذاکرات شروع ہو رہے ہیں اور اس سے پہلے وہ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں۔’
لیکن اُن کے مطابق جب گزشتہ ہفتے پاکستانی وزارت خارجہ نے طالبان رہنماوں پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا تو اُس کے ساتھ ہی طالبان نے دورے کا آغاز کیا۔
دوسری جانب افغانستان کی وزارتِ امن نے طالبان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں اُمید ہیں کہ پاکستان طالبان پر اپنا اثر ورسوخ کا صحیح طور پر استعمال کر کے بین الافغان مذاکرات شروع کرنے لیے راہ ہموار کرسکتا ہے۔
وزارتِ امن کی ترجمان ناجیہ انوری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہمسایہ ملک اور وہاں طالبان رہنماؤں کی موجودگی کی وجہ پاکستان کا افغان امن عمل پر اثر ورسوخ ہے۔
‘پاکستان کے ساتھ سفارتی سطح پر افغان حکام کی ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کا افغان امن عمل میں اثرورسوخ ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ اس اثر ورسوخ کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔’
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C