اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹروں کا یوکرین کے جوہری پلانٹ کا پہلا دورہ مکمل
👁️ 99 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کے جوہری انسپکٹروں کا یوکرین کے جوہری پلانٹ کا پہلا دورہ مکمل
واشنگٹن+ کیف (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) اقوام متحدہ کے جوہری ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعرات کے روز یوکرین کے زاپوریژیا جوہری پلانٹ کا سیفٹی اور سیکیورٹی کا اپنا پہلا دورہ مکمل کیا اس کے باوجود کہ تنصیب کے قریب روسی اور یوکرین فورسز کے درمیان لڑائی ہوئی۔
انسپکٹروں کی ایک 14 رکنی ٹیم کی قیادت کرنے والے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ادارہ یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب پر انسپکٹرز کی مسلسل موجودگی قائم کر رہا ہے ، لیکن انہو ں نے وہاں جو کچھ دیکھا اس کے بارے میں کوئی اندازہ پیش نہیں کیا ۔
⚡️ In the video, the head of the IAEA asks the Russians why the projectile sticks out as if it came from the side of the occupied territory.
The Russian answers that when the projectile arrives, it makes a 180° turn. pic.twitter.com/FwRtAAvfra
— FLASH (@Flash_news_ua) September 2, 2022
گروسی نے بتایا کہ صبح کے وقت وہاں فوجی سرگرمی بڑھ جانے کے باوجود اقوام متحدہ کے انسپکٹرز جوہری تنصیب تک پہنچے۔
انہو ں نے کہا کہ معائنہ کارو ں کے وہاں پہنچنے سے قبل حملوں کے باعث پلانٹ کے ایک جوہری ری ایکٹر کو بند کرنا پڑا۔
“ہمیں ایک بہت اہم مشن مکمل کرنا ہے اور ہم پلانٹ میں سیکیورٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا ایک فوری جائزہ شروع کر دیں گے ۔”
گروسی نے کہا ،” میں پلانٹ میں آئی اے ای اے کی مسلسل موجودگی کے قیام کے امکان پر غور کروں گا ، جو ہمارا خیال ہے صورتحال کو مستحکم کرنے اور باقاعدہ ، مستند ، ، اور غیر جانبدارانہ اطلاعات کے لیے نا گزیر ہے ۔”
روس نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز یوکرین کے گولے پلانٹ کے ری ایکٹر نمبر ون سے 400 میٹرز کے فاصلے پر گرے ، جب کہ کیف کی حکو مت نے ماسکو کی فورسز پراینر ہوڈر شہر پر جہاں پلانٹ واقع ہے اور اس راہداری پر حملے کا الزام عائد کیا جہاں سے اقوام متحدہ کے انسپکٹرز گزرے ۔
زاپوریژیا پلانٹ پر روس کا اپنے حملے کے ابتدائی دنوں سے قبضہ ہے لیکن اسے یوکرین کے انجینئر چلا رہے ہیں ۔ دونوں فریق کےخطے میں ایک دوسرے پر مسلسل حملوں کے باعث اس تنصیب کو خطرہ لاحق ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو کو اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں سے غیر جانبداری کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا ،” ہم یہ یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں کہ پلانٹ محفوظ رہے ، وہ محفوظ طریقے سے کام کرے اور وہاں ہمارا مشن مکمل ہو۔
چوں کہ جوہری پلانٹ جنگی زون میں واقع ہے ، اس لیے عالمی رہنما ان خدشات کا اظہار کر چکے ہیں کہ اسے نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں تابکاری کاویسا ہی سانحہ پیش آسکتا ہے جیسا کہ 1986 میں یوکرین کے چرنوبل پلانٹ میں پیش آیا تھا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سر براہ جوزف بوریل نے بدھ کے روز اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ روس پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے کو مکممل طور پر غیر فوجی بنائے ۔
پنٹاگان کے پریس سیکرٹری بریگیڈئیر جنرل پیٹرک رائڈر نے آئی اے ای اے کی موجودگی کا خیر مقدم کیا اور روس پر زور دیا کہ وہ اسے اپنا کام کرنے دے۔
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن 8 ستمبر کو جرمنی کے ریمسٹائن ائیر بیس پر یوکرین کے دفاع کے رابطہ گروپ کے ساتھ ایک میٹنگ کی قیادت کریں گے جس میں پچاس ملکوں کے وزرائے دفاع اور سینئیر فوجی عہدے دار یوکرین تنازعے اور یوکرین کی امداد کو مربوط کرنے کے بارے میں گفتگو کریں گے ۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کے لیے مسقتبل کی سیکیورٹی امداد کا اعلان ہو گا جو امریکہ کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے اس سے پہلے کے اعلان کے علاوہ ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C