الشفا ہسپتال سے ملحق عمارت میں ایک اور یرغمالی کی لاش برآمد
👁️ 30 بار دیکھا گیا
الشفا ہسپتال سے ملحق عمارت میں ایک اور یرغمالی کی لاش برآمد
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جمعہ کو اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اسے ایک اور یرغمالی خاتون نوا مارسیانو کی لاش الشفا اسپتال سے ملحق ایک عمارت میں ملی ہے۔
نوا مارسیانو کو سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نےاسرائیل کے قصبے سے اغوا کیا تھا۔
انیس سالہ نوا مارسیانو کی لاش ملنے کی اطلاع اسرائیلی فوج نے دی ہے جس میں ان کی موت کو حماس کی جانب سے ہلاکت قرار دیتے ہوئے خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔
19 year old CPL Noa Marciano was abducted and murdered by Hamas terrorists on October 7.
Her body was found and extracted by IDF troops adjacent to the Shifa Hospital in Gaza.
The IDF sends its heartfelt condolences to the family and will continue to support them. pic.twitter.com/f7eWBUrzVq
— Israel Defense Forces (@IDF) November 17, 2023
سینکڑوں سوگواروں نے، جن میں بہت سے اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، جمعہ کو مارسیانو کی آخری رسومات میں ان کے آبائی شہر مودیئن میں شرکت کی۔
کل جمعرات کوبھی اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا تھا کہ اس نے حماس کے حملے کے دوران یرغمال بنائی گئی ایک اسرائیلی خاتون جوڈتھ ویس کی لاش غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب ایک عمارت سے برآمد کی ہے۔
جوڈتھ ویس 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں یرغمال بنائے گئے 240 کے قریب لوگوں میں شامل تھیں۔ پینسٹھ سالہ خاتون سرطان میں مبتلاتھیں اور ان کے شوہر سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
اسی اثنا میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ تل ابیب سے یروشلم کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ مارچ کے شرکا کا ہفتے کی دوپہر تک یروشلم میں وزیرِ اعظم آفس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مارچ میں یرغمال بنائے گئے افراد کے اہل خانہ، دوست اور دیگر افراد شریک ہیں اور وہ نیتن یاہو حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ان کے پیاروں کی واپسی کے لیے مزید اقدامات کرے۔
حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
جنگ، جو اب اپنے چھٹے ہفتے میں ہے، جنوبی اسرائیل میں حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے شروع ہوئی، جس میں عسکریت پسندوں نے اسرائیلی حکام کے مطابق 1,200 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، اور تقریباً 240 مردوں، عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس جنگ میں اسرائیل کی اندھا دھند بمباری میں 11,400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔ مزید 2,700 کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، جن کا خیال ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C