29/October/2026

پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

پشاور : سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

پشاور (ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور میں سکیورٹی فورسز اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے راکٹ لانچر، دستی بم، دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی گزشتہ رات زرکئی روڈ پر اخون بابا قبرستان کے قریب کی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ریاض عرف حذیفہ، ذاکر عرف عدنان، اویس، منیب عرف لوانے اور ابن امین عرف محمدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ایک آر پی جی سیون راکٹ لانچر، ایک دستی بم، دو دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات، دو سب مشین گنز، دو پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کیے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C