امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک
👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) ڈیٹرائٹ کے مختلف مقامات پر ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی موت ہوگئی۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
"Get him off the street." Detroit Police Chief James White is asking residents to be alert and to call 911 if they know the identity or whereabouts of a suspect in four apparently random shootings that have left three people dead and one wounded. https://t.co/h9IU7siGjA
— The Associated Press (@AP) August 28, 2022
ڈیٹرائٹ میں مڈ ویسٹرن سٹی کے پولیس چیف جیمس وائٹ نے بتایا کہ کئی گھنٹے کی جد وجہد کے بعد، جس میں مختلف وفاقی ایجنسیوں نے حصہ لیا، مشتبہ حملہ آور کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے تاہم حملہ آور کے متعلق مزید معلومات نہیں دیں۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز علی الصبح شہر کے مختلف مقامات پر گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشیں ملیں، ان میں ایک مرد اور دو خواتین تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک چوتھا شخص زخمی حالت میں ملا۔ اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
جیمس وائٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بظاہر “بے ترتیب” معلوم پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ان میں سے “ایک بس کا منتظر تھا، ایک اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا اور ایک سڑک پر یونہی کھڑا تھا۔”
ڈیٹرائٹ کے میئر مائک ڈوگن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ واردات کے بعد مختلف وفاقی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے کئی مربع کلومیٹر کے علاقے کی تلاشی شروع کر دی۔
فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد وائٹ اور میئر ڈوگن نے علاقے کے عوام کو چوکنا ہوجانے اور کسی بھی مشتبہ شخص کے متعلق معلومات پولیس کو فراہم کرنے کی اپیل کی۔
ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد ڈوگن نے مختلف ایجنسیوں کے اہلکاروں کو ان کی کوششوں اور علاقے کے لوگوں کی طرف سے اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
Detroit police are searching for a suspect who appears to be shooting people randomly on the city’s west side
Four have been shot at random, at least two fatally. Police warning residents to stay inside https://t.co/GWISngTJuV pic.twitter.com/OOlzo2o66b
— philip lewis (@Phil_Lewis_) August 28, 2022
انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا، ”حالانکہ ہم اپنے تین پڑوسیوں کی ہلاکت پر غمزدہ ہیں لیکن یہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ان تمام مرد و خواتین اہلکاروں کی تعریف کرنے کا بھی وقت ہے جنہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حملہ آور کے ہاتھوں کسی اور کنبے کے افراد کو نقصان نہ پہنچے۔”
ہیوسٹن میں بھی تین افراد ہلاک
ڈیٹرائٹ کا یہ واقعہ اتوار کے روز امریکہ میں بندوق کے ہلاکت خیز تشدد کا یہ واحد واقعہ نہیں تھا۔ ہیوسٹن میں بھی حکام نے بتایا کہ ایک بندوق بردار نے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فینر نے بتایا کہ،”انتہائی افسوس اور تکلیف کی بات یہ ہے کہ مشتبہ شخص نے پہلے کئی گھروں کو آگ لگادی اور جب وہاں کے مکین گھبرا کر گھروں سے باہر نکلے تو اس نے ان پر فائرنگ کردی۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کی کوشش کے ساتھ ہی بندوق بردار کی گولیوں سے بچنے کی بھی کوشش کرنی پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ بہر حال وہاں پولیس پہنچ گئی اور اس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ پر اندھا دھند فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
دریں اثنا واشنگٹن پوسٹ کی اطلاع کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل فٹ بال لیگ کے ایک کھلاڑی کو گولی مار دی گئی تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد گوکہ بندوق کے کنٹرول کے حوالے سے قانون سازی کے حق میں ہے تاہم بیشتر اراکین پارلیمان اس طرح کی قانون سازی کے سلسلے میں زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C