امریکا نے افغانستان سے فوجی مشن ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا، جنرل اسکاٹ ملر
👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکا نے افغانستان سے فوجی مشن ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا، جنرل اسکاٹ ملر
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجوں کے مکمل انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
اتوار کو کابل میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا تھا کہ اُن کو موصول ہونے والے احکامات کے بعد افغانستان میں تعینات امریکی فوجی ‘پیچھے ہٹنے’ کی تیاری کر رہے ہیں۔
US, NATO Forces Preparing for Withdrawal: Millerhttps://t.co/zeZ0ixIS8C pic.twitter.com/fCrzjelgoW
— TOLOnews (@TOLOnews) April 25, 2021
امریکی فوجی کمانڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو ہفتے قبل صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر 2021 تک افغانستان میں تعینات باقی ماندہ تین ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو نیو یارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے باہر پینٹاگون پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد امریکہ نے افغانستان میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
امریکی صدر کے اعلان کے بعد نیٹو اتحادی افواج نے بھی اپنے سات ہزار فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کا اعلان کیا تھا۔
افغانستان سے افواج کا انخلا گزشتہ برس افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔
فروری 2020 میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت یکم مئی تک افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیوں کا انخلا ہونا تھا۔ تاہم صدر بائیڈن نے لاجسٹک وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیڈلائن کو بڑھا دیا ہے۔
طالبان نے افغانستان سے فوج کا انخلا یکم مئی کے بجائے 11 ستمبر 2021 کو کرنے کے اعلان کو دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور امریکی فورسز کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔
البتہ، جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور اگر طالبان نے غیر ملکی افواج پر حملے کیے تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
طالبان کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم میں شامل امریکی جنرل نے طالبان کو تجویز دی کہ وہ امن کے لیے سیاسی راستے کو اپنائیں اور بلاوجہ تشدد سے باز رہیں۔
ان کے بقول ”ہم افغانستان سے منظم انخلا کریں گے اور اس کا مطلب اڈوں اور سامان کی افغان سیکیورٹی فورسز کو منتقلی ہے۔”
جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا تھا کہ فورسز پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران بھی کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان میں دو دہائیوں سے جاری اس جنگ میں اب تک دو لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C