امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم کردی
👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم کردی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکا نے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے تناظر میں ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ ایران کا اصرار اور شرط تھی کہ معاہدے میں واپسی کے لیے پہلے امریکا کو اپنی تمام پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
امریکا نے چار فروری جمعے کے روز ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا۔ پیر سات فروری کو ویانا میں ہونے والی بات چیت سے قبل، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے متعدد پابندیوں کے خاتمے کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے۔
#UPDATE The resumption of the sanctions waivers, ended by the Trump administration in 2020, "would be essential to ensuring Iran's swift compliance" if a new nuclear deal can be reached in Vienna, a State Department official said Fridayhttps://t.co/0XmxxMiPrG
— AFP News Agency (@AFP) February 4, 2022
سن 2015ء کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ معاہدہ جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) یا مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے نام سے معروف ہے۔
اس معاہدے کی رو سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں تہران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں یکطرفہ طور اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
بلنکن نے پابندیوں کے خاتمے پر دستخط کر دیے
امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کے لیے اپنے ایک نوٹ میں کہا ہے، ’’ان سرگرمیوں کے حوالے سے یہ چھوٹ اس بات چیت کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جو جے پی سی او اے پر مکمل نفاذ کے لیے باہمی واپسی کے معاہدے پر پہنچنے میں مددگار ثابت ہو گی اور ایران کو اس معاہدے میں واپس لانے کے لیے بنیاد بھی فراہم کرے گی۔‘‘
ان پابندیوں کے خاتمے سے بیرونی ممالک اور کمپنیوں کو ایران کے بوشہر جوہری پاور اسٹیشن، اراک کے ہیوی واٹر پلانٹ، اور تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں امریکی پابندیوں کی زد میں آئے بغیر کام کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
سن 2018ء میں ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانے اور دوبارہ امریکی پابندیاں نافذ کیے جانے کے بعد، ایران نے بھی بتدریج اس معاہدے کی خلاف ورزی شروع کر دی تھی۔ اس نے اپنے بعض جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا اور یہ اس جانب ایک قدم تھا جس کی ضرورت ایٹم بم بنانے کے لیے ہوتی ہے۔
معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت میں اہم پیش رفت
امریکی صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی جوہری معاہدے میں امریکا کی دوبارہ واپسی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوشش شروع کی تھی۔
گرچہ معاہدے کی بحالی کے لیے گزشتہ برس اپریل سے ویانا میں امریکا اور ایران نے بالواسطہ طور پر مذاکرات کے کئی دور کیے، تاہم تہران نے واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں حصہ لینے کا اشارہ اس برس جنوری میں کیا تھا۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس بھی ان مذاکرات میں شامل ہیں۔
بات چیت کے آغاز سے ہی ایران کا مسلسل اصرار اس بات پر تھا کہ پہلے امریکا کو اپنی تمام تر پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے امریکا نے یکطرفہ طور پر اپنے آپ کو الگ کر لیا تھا اس لیے معاہدے میں واپسی کی شرط یہ ہے کہ پہلے وہ پابندی ختم کرے۔
گزتہ ماہ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی واپسی کے لیے مذاکرات میں وقت سب سے اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”حل تلاش کرنے کی کھڑکی بند ہو رہی ہے۔ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں۔ ہمیں فوری، بہت ہی جلد پیش رفت کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر، ہم کسی مشترکہ معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C