03/March/2022

امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی

👁️ 78 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی

امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگا دی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پابندی کا حصہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی تازہ پابندیوں میں بیلاروس کو بھی شامل کیا گیا ہے، بیلاروس کو تیل کی ریفائننگ سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔

بیلاروس پر پابندی ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C