امریکا کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش
👁️ 37 بار دیکھا گیا
امریکا کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ شام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بشارالاسد جابر ڈکٹیٹر ہیں، ان کی بحالی کی کسی قسم کی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔ ان کے لیے صدر کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے دمشق کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے، شام میں خانہ جنگی کے بعد کسی بھی اماراتی اعلیٰ عہدے دار کا یہ دمشق کا پہلا دورہ ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ تمام تر سفارتی اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دیگر ممالک کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرتا ہے، یہی شکایت چین اور روس کو ہے، گذشتہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں امریکی ایٹمی آبدوز حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
چین اپنی سمندری حدود میں امریکی فوجی نقل و حمل کی ہمیشہ مخالفت کرتا رہا ہے۔ چین نے 2017 میں بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کو اشتعال انگیزی کہتے ہوئے امن کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C