11/January/2026

امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے

👁️ 187 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے

امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے شام میں عالمی شدت پسند تنظیم (اسلامک اسٹیٹ ) داعش کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر دیے ہیں۔

 

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق اتحادی افواج کے ہمراہ شام میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ یہ تازہ حملے ’آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک‘ کا حصہ ہیں، جس کا آغاز 19 دسمبر 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

 

سینٹکام کے مطابق یہ آپریشن 13 دسمبر کو شام کے تاریخی شہر پالمیرا میں امریکی اور شامی افواج پر داعش کے حملے کے ردعمل میں شروع کیا گیا تھا، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری مترجم ہلاک ہو گیا تھا۔

 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ فضائی حملوں کا مقصد داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا، مستقبل کے ممکنہ حملوں کو روکنا اور خطے میں امریکی و اتحادی افواج کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

 

سینٹکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں یا مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو ذمہ دار عناصر کو دنیا کے کسی بھی حصے میں تلاش کر کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C