15/December/2025

امریکہ اور یورپی یونین نے سڈنی میں یہودی حملے کی مذمت کی، پاکستان اور ایران بھی دکھ کا اظہار

👁️ 179 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ اور یورپی یونین نے سڈنی میں یہودی حملے کی مذمت کی، پاکستان اور ایران بھی دکھ کا اظہار

امریکہ اور یورپی یونین نے سڈنی میں یہودی حملے کی مذمت کی، پاکستان اور ایران بھی دکھ کا اظہار

واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکہ اور یورپی یونین کے سینیئر عہدیداروں نے اتوار 14 دسمبر کو سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ واقعے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور تقریباً 40 زخمی ہوئے۔ 

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اس حملے کی "شدید مذمت" کرتا ہے اور دعائیں متاثرین، یہودی برادری اور آسٹریلیا کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

 

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ حنوکا کی پہلی رات یہودی تقریب کو نشانہ بنانے والے حملے سے "صدمے" میں ہیں اور یورپ آسٹریلیا اور دنیا بھر میں یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

 

اسی طرح کے بیانات یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے بھی جاری کیے۔ کالاس نے کہا کہ یہودی برادری کے خلاف تشدد کی غیر مبہم طور پر مذمت ہونی چاہیے۔

 

جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے بھی سڈنی میں ہونے والے حملے پر صدمے کا اظہار کیا اور اسے "دنیا بھر کی یہودی خواتین و حضرات کے خلاف نفرت کا عمل" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کے خاندان، زخمی افراد اور یہودی برادری کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں۔

 

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلوی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار ماہ قبل کینبرا کو خبردار کر چکے تھے کہ آسٹریلوی پالیسی ملک میں یہود دشمنی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے یہود دشمنی کو "کینسر" سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ پھیلتی ہے جب رہنما خاموش رہتے ہیں۔

 

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیسی نے کہا کہ اتوار کو ہونے والا حملہ "شیطانی عمل" تھا اور جان بوجھ کر یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ "یہود دشمنی" پر مبنی تھا اور ملک میں دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ 

 

البانیسی نے متاثرہ شہریوں اور فوری کارروائی کرنے والوں کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت ہر ممکن وسیلہ بروئے کار لائے گی۔

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سڈنی میں یہودی تقریب پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی اور انسانی قتل ہر جگہ ناقابل قبول ہے۔ ایران اور آسٹریلیا کے تعلقات رواں سال خراب ہوئے تھے، جس کی وجہ 2024 میں سڈنی اور میلبورن میں یہودی عبادت گاہوں اور ریستورانوں پر آتشزنی کے حملے تھے۔

 

پاکستان نے بھی سڈنی میں حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے اور پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان روزانہ اس عفریت کا سامنا کرتا ہے اور اس درد کو سمجھتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C