امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، قالیباف
👁️ 606 بار دیکھا گیا
امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، قالیباف
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع کرنا چاہتا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے امن معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو وہ دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا پر نشر کردہ قالیباف کے ایک آڈیو بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی کھلی اور خفیہ سرگرمیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ شدید اقتصادی اور سیاسی دباؤ کے باوجود وہ اپنے عسکری مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹا اور ایک نئی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے سخت ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حالات بگڑے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی کہا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو یہ صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے اثرات خطے سے باہر بھی پھیل سکتے ہیں۔
آٹھ اپریل کو ہونے والی جنگ بندی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی لڑائی کو وقتی طور پر روک دیا تھا تاہم اس کے بعد سے صورتحال میں مکمل امن کے بجائے لفظی جنگ اور سفارتی کشمکش جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا ایران کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے جبکہ ایرانی حکام بھی سخت جوابی بیانات دے رہے ہیں۔
اس کے باوجود دونوں ممالک پاکستان کی ثالثی میں جاری سفارتی رابطوں میں شامل ہیں، جن کا مقصد جنگ کا باضابطہ خاتمہ ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے منگل کے روز کہا، ’’بہت اچھی پیش رفت ہو رہی ہے‘‘ اور بات چیت جاری رہے گی تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ امریکی فوج ’’مکمل طور پر تیار‘‘ ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ اگر دوبارہ جارحیت کی گئی تو اس بار علاقائی جنگ مزید وسیع ہو سکتی ہے اور اس کا ’’تباہ کن جواب‘‘ دیا جائے گے۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود محدود سفارتی رابطے جاری ہیں، جن میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C