امریکہ نے پانچ اعلیٰ ایرانی عہدے داروں پر پابندی لگا دی
👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکہ نے پانچ اعلیٰ ایرانی عہدے داروں پر پابندی لگا دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے پیر کے روز ایران کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سال تہران کی اخلاقی پولیس کے خلاف ان مظاہروں کو وحشیانہ طور پر کچلنے کے ذمہ دار ہیں جو حجاب نہ پہننے کے باعث حراست میں لی گئی ایک نوجوان خاتون کی گرفتاری اور ہلاکت کی وجہ سے ہوئے تھے۔
امریکہ نے ایک پانچویں اہلکار پر بھی پابندی عائد کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس نے ایک مقبول آن لائن نیوز سائٹس کو بلاک کر دیا ہے اور صحافیوں اور مخالفوں کی جاسوسی کی ہے۔
محکمہ خزانہ کی یہ کارروائی اس کے بعد سے گیارہویں مرتبہ ہوئی ہے جب امریکہ نے 22 سالہ مہسا امینی کی گزشتہ ستمبر میں ہلاکت سے منسلک ایرانی اہل کاروں کو بلیک لسٹ کیا تھا۔ یہ اقدام برطانیہ کے ساتھ ہم آہنگ تھا، جس نے ایران کے سینئر حکام کے خلاف اسی طرح کی پابندیاں عائد کیں۔
کئی سو ایرانی مظاہرین سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہو چکے ہیں، ان کے ساتھ بہت کم تعداد میں سیکیورٹی ایجنٹس اور پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔
محکمہ خزانہ کے اہلکار برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام بر سر اقتدار حکام کی جانب سے پرتشدد انتقامی کارروائیوں اور سینسرشپ کے خطرے کے بغیر اظہار رائے کی آزادی کے حقدار ہیں۔ امریکہ، برطانیہ جیسے اپنے اہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے پرتشدد جبر اور سینسر شپ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔
یہ پابندیاں ایرانی حکام کو امریکی فنڈز اور اس املاک کے استعمال سے روکتی ہیں جو ان کی ملکیت ہوسکتی ہیں اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے کی ممانعت کرتی ہیں.
امریکہ نے بلیک لسٹ میں شامل افراد کی شناخت پرویز ابسلان، امان اللہ گوشتسبی اور پاسداران انقلاب کے احمد سیدو شہدا، تہران پولیس ریلیف یونٹ کے کمانڈر سلمان عدینہوند، ہجوم کو کنٹرول کرنے اور احتجاج کو دبانے کے بنیادی حفاظتی ادارے کے انچارج، اور سائبر اسپیس کے سربراہ سید آغامیری کے طور پر کی.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C