امریکی بلیک لسٹڈ محمد مخبر ایران کے اول نائب صدر نامزد
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکی بلیک لسٹڈ محمد مخبر ایران کے اول نائب صدر نامزد
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) ایران کے قدامت پرست نئے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک انتہائی طاقت ور ملکی ادارے کے چیئرمین کو اپنا اول نائب صدر نامزد کیا ہے۔ ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔
ایران کی مقامی میڈیا میں پہلے سے ہی یہ افواہ گشت کر رہی تھی کہ ستاد کے سربراہ محمد مخبر کو اول نائب صدر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ سن 1979 میں ایران کے روحانی پیشوا اور جمہوریہ اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ستاد قائم کیا گیا تھا۔ اسے اجرائی فرمان امام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
محمد مخبر کو ایران کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سن 2007 میں ستاد کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل وہ جنوب مشرقی صوبے خوزستان میں متعدد سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
ستاد کا قیام دراصل 1979میں اسلامی انقلاب کے بعد لوگوں کے ضبط شدہ املاک اور اثاثوں کا انتظام و انصرام دیکھنے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ تاہم یہ ادارہ دھیرے دھیرے ایک بہت بڑے گروپ میں تبدیل ہوگیا اور صحت سمیت مختلف صنعتوں میں اس کی بڑی حصہ داریاں ہیں۔
برکت فاونڈیشن یا بنیاد برکت میں بھی اس کی حصہ داری ہے۔ اسی ادارے نے ایران کا پہلا دیسی کووڈ ویکسین تیار کیا ہے۔ ایرانی وزارت صحت نے جون میں اس ویکسین کو ایمرجنسی کے طور پر استعمال کے لیے منظوری دے دی تھی۔
امریکا کی طرف سے بلیک لسٹ
امریکی وزارت خزانہ نے جنوری میں ستاد اورمحمد مخبر پر پابندی عائد کردی تھی۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ستاد کا” توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن، مالیاتی خدمات سمیت ایرانی معیشت کے تقریباً تمام شعبوں میں حصہ داری ہے۔“
ابراہیم رئیسی جون میں ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ اعتدال پسند رہنما حسن روحانی کے جانشین ہیں۔ رئیسی نے جمعرا ت کے روز پارلیمان میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ وہ دو ہفتے کے اندر اپنی وزارتی کونسل کے اراکین کی فہرست پیش کریں گے۔
ایرانی سپریم کورٹ کے سابق سربراہ ابراہیم رئیسی پر ان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے لیے مغرب کی جانب سے نکتہ چینی ہوتی رہی ہے اور امریکا نے سن 2019 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی۔
ابراہیم رئیسی نے عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے۔ سابق وکیل اسماعیلی پر یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں۔
ایران کی جیلوں کی تنظیم کے سربراہ کے طور پر ‘انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی وجہ سے ابراہیم رئیسی کو سن 2011 میں پہلی مرتبہ بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اتوار کے روز ہی انتہائی قدامت پسند رکن پارلیمان اور سن 2021 میں صدارتی عہدے کے امیدوار علی رضا زکانی کو تہران کا میئر مقرر کیا گیا۔ زکانی نے قدامت پسندوں کے غلبے والی سٹی کونسل میں کامیابی حاصل کی تاہم انہیں اس عہدے پر فائز ہونے سے قبل پارلیمان کی رکنیت سے استعفی دینا ہوگا۔
زکانی، پیروز حناچی کے جانشین ہوں گے، جنہیں شہری ترقیات کا ماہر سمجھا جاتا ہے اور جن کا تعلق اصلاح پسند گروپ سے ہے۔
زکانی اس سے قبل سن 2004 سے سن 2016 کے درمیان بھی پارلیمان کے رکن رہ چکے ہیں اور گزشتہ برس کے الیکشن میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔ نیوکلیئر میڈیسن کے ڈاکٹر 55 سالہ زکانی نے رئیسی کی حمایت میں صدارتی الیکشن کی دوڑ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C