امریکی خاتون کے الزامات من گھڑت، جواب دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں: ترجمان رحمان ملک
👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکی خاتون کے الزامات من گھڑت، جواب دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں: ترجمان رحمان ملک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے من گھڑت، بیہودہ الزامات کے جوابات دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔
ترجمان ریاض علی طوری نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون کے بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
سینیٹر رحمان ملک امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی منگھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کے جوابات دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ امریکی خاتون کیطرف سے سینیٹر رحمان ملک پر لگائے گئے منگھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید اور مسترد کرتے ہیں۔ pic.twitter.com/hsQ1B8OrH5
— Riaz Ali Turi (@RiazToori) June 6, 2020
رحمان ملک کے بیٹوں نے امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کیلئے قانونی رائے مانگ لی ہے، امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
امریکی خاتون کی الزامات بدنیتی پر مبنی ہے جسکا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ہے، امریکی خاتون نے سنیٹر رحمان ملک کیخلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔ pic.twitter.com/QEyg8p5eKo
— Riaz Ali Turi (@RiazToori) June 6, 2020
ترجمان ریاض طوری نے مزید کہا کہ سنتھیا نے رحمان ملک کیخلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں، رحمان ملک نے ہمیشہ بھارت کے کشمیریوں و بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کی ہے، الزامات اس وقت سامنے آئے جب بحیثیت چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امریکی خاتون کے بینظیر کیخلاف لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیا۔
بحیثیت چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ امریکی خاتون کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف لگائے گئے بیہودہ الزامات کا نوٹس لیا ہے اور نوٹس لینے کے ردعمل میں امریکی خاتون نے سینیٹر رحمان ملک پر منگھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات لگائے۔ pic.twitter.com/1svHEDACRj
— Riaz Ali Turi (@RiazToori) June 6, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C