امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنادیا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنادیا
واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے خلیج عمان سے ایران کی جانب جانے والے ایک تجارتی بحری جہاز کو روکنے کے بعد اسے ناکارہ بنا دیا۔
سینٹ کام کے مطابق پاناما کا پرچم بردار یہ جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا تھا اور مبینہ طور پر امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ جہاز کے سویلین عملے کو متعدد مرتبہ راستہ تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئیں، تاہم عملے کی جانب سے تنبیہات پر عمل نہ کیے جانے کے بعد امریکی بحریہ کے ایک ایم ایچ-60 ہیلی کاپٹر نے جہاز کے انجن روم کو دو ہیل فائر میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے بعد مذکورہ بحری جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا۔
امریکی حکام کے مطابق 11 اگست تک مجموعی طور پر 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل کیا جاچکا ہے، جبکہ تعاون نہ کرنے والے تین جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا اور مزید دو بحری جہازوں کی تلاشی لی گئی ہے۔
سینٹ کام کے بیان میں کارروائی کی مزید تفصیلات یا جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی مکمل نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : مقامی قبائل نے فائرنگ کرکے مسلح تنظیم سے وابستہ شخص کو ہلاک کردیا
12/August/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
12/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکی سینٹ کام نے ایرانی بندرگاہ جانے والے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنادیا
12/August/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شام: فوجی مرکزی پر مسلح افراد کا حملہ ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
12/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان : کم عمر لڑکیوں کے سر قلم کرکے لاشوں کو آگ لگا دی گئی
12/August/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بحیرہ احمر میں حوثیوں کا کارگو جہاز پر حملہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک
12/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26209 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15460 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11748 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9043 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4947 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4668 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C