امریکی فضائیہ میں خود کشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ
👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی فضائیہ میں خود کشی کے رجحان میں ریکارڈ اضافہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی فضائیہ میں گذشتہ ایک سال کے دوران خودکشی کے واقعات نے حکام کو پریشان کردیا ہے۔
امریکی حکام اور ابتدائی غیر مطبوعہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال امریکی فضائیہ میں خودکشیوں کی تعداد کم از کم تین دہائیوں میں اعلی ترین سطح پر آگئی ہے، جبکہ دیگر فوجی سروسز اور شعبوں میں بھی خودکشی کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
فضائیہ میں خودکشی کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو پوری طرح سے سمجھا نہیں جا سکا ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے امریکی فوج میں خودکشی کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود خودکشی کا بڑھتا رجحان پریشان کن ہے۔ ایک طرف فوج اور دوسری طرف امریکی شہریوں میں خودکشی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فضائیہ کے 84 فعال اور متحرک اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ سال 2018ء میں یہ تعداد 60 تھی۔
پچھلے پانچ سال میں امریکی فضائیہ میں اوسطا 60 سے 64 اہلکار خود کشی کرتے رہے ہیں مگر گذشتہ سال خود کشی کے واقعات میں غیر مسبوق اضافہ دیکھا گیا۔
دریں اثنا ایئر فورس کے عہدیداروں نے سال 2019ء میں خودکشی کے کیسز میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان اور فضائیہ میں شائع کردہ اعداد و شمار اور مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ 2015 میں ہونے والی 64 خودکشیوں کے بعد 2019ء میں سب سے زیادہ خود کشی کی گئی۔ 1990ء سے 2002ء تک یہ شرح اوسطا 42 تھی اور ایک بار 62 تک پہنچ گئی تھی۔
ایئر فورس میں افرادی قوت اور سروسز کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل برائن کیلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود کشی ایک مشکل قومی مسئلہ ہے جس کی آسانی سے نشاندہی نہیں کی جاسکتی۔ اس کی روک تھام کے لیے امریکی قیادت کو موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C