امریکی فوج کا ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا دعویٰ
👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکی فوج کا ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز) امریکی فوج کی ‘ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے 13 جولائی بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے دفاعی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹنز’ کے تیار کردہ ہائپر سونک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔
امریکہ کا یہ اعلان ان خدشات کے درمیان آیا ہے کہ اس کے حریف روس اور چین کے پاس کہیں زیادہ جدید ہائپرسونک میزائل سسٹم موجود ہیں۔
ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے) نے بتایا کہ زمین سے مار کرنے والے اس ہائپر سونک میزائل کا تجربہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں سینڈز میزائل رینج میں کیا گیا۔
Out at White Sands, our OpFires #hypersonic missile program successfully demonstrated a new mobile ground-launch system using common military logistics vehicles. @LockheedMartin conducted the tests with a @northropgrumman rocket motor. More: https://t.co/BQzGhXZqJI pic.twitter.com/KddAHy5n7Q
— DARPA (@DARPA) July 13, 2022
ادھر منگل کے روز کیلیفورنیا کے ساحل پر ایک الگ ٹیسٹ میں، ایئر فورس نے ایک دیگر ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کیا۔ اس کا نام ‘ایئر لانچڈ ریپڈ ریسپانس ویپن’ (اے آر آر ڈبلیو) رکھا گیا ہے۔
امریکی فوج نے ان کامیاب تجربات کا اعلان، اس سے قبل ایسی بعض ناکام کوششوں اور اس کی تیاری میں بڑھتے ہوئے اخراجات پر خدشات کے بعد کیا ہے۔ یہ تشویش بھی لاحق رہی ہے کہ عظیم طاقتوں کے درمیان بہترین ہائپرسونک ہتھیار تیار کرنے کی دوڑ میں امریکہ اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔
گزشتہ 29 جون کو ریاست ہوائی میں ‘پیسیفک میزائل رینج فیسلٹی’ میں ‘کامن ہائپرسونک گلائیڈ باڈی’ نامی جس میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا وہ اپنی آزمائشی پرواز میں ناکام رہا تھا۔
ہائپرسونک ہتھیار ہے کیا؟
ہائپرسونک ہتھیار فضا کی بالائی سطح پر آواز کی رفتار سے بھی پانچ گنا زیادہ کی رفتار سے مار کرتا ہے، یا یوں کہیں کہ اس کی رفتار 6,200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ہائپر سونک ہتھیار کو اپنے ہدف کی طرف لانچ کرنے سے پہلے اسے جنگی طیارے کی ونگ کے نیچے رکھ کر فضا میں اوپر لایا جاتا ہے اور پھر اسے ہدف کی جانب چھوڑا جاتا ہے۔ امریکہ نے اس ہتھیار کے پہلے جو ٹیسٹ کیے تھے اس میں ایک بار ہائپرسونک میزائل طیارے کی ونگ سے باہر نکلنے میں ناکام رہا تھا۔
ڈی اے آر پی اے نے ان ہتھیاروں کی تیاری کے لیے رواں برس اپنے مالی پروگرام کے لیے ساڑھے چار کروڑ ڈالر کی اضافی رقم کی درخواست کی تھی اور حکومت نے اسے فراہم بھی کیا تھا۔
ہتھیار بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹنز’ ایک ایسا ہائپر سونک میزائل بنانے کی خواہش رکھتی ہے، جو طیارے کی مدد کے بجائے ‘ہائی موبلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم’ سے بھی فائر کیا جا سکے۔ یہ راکٹ سسٹم بالکل اسی طرز کا ہے جسے امریکہ نے یوکرین کو مدد کے طورپر فراہم کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C