امریکی مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے
👁️ 175 بار دیکھا گیا
امریکی مذاکرات: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق عباس عراقچی اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، تاہم دورے کی مدت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
پاکستان آمد پر ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور خطے کی تازہ پیش رفت پر مشاورت کے لیے ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عراقچی پاکستان کے علاوہ عمان اور روس کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ خطے کی صورتحال اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ان دوروں کا مقصد علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور موجودہ پیش رفت پر مشاورت ہے۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ کی امریکی وفد سے کوئی ملاقات متوقع نہیں۔ ان کے مطابق ایران اپنے مؤقف سے پاکستان کو آگاہ کرے گا اور دورے کا مقصد جنگ کے خاتمے اور علاقائی امن پر بات چیت ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا کوئی باضابطہ ایجنڈا اسلام آباد دورے کا حصہ نہیں ہے، جبکہ یہ دورہ بنیادی طور پر پاکستان کے ساتھ مشاورت اور خطے کی صورتحال پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان بالواسطہ یا براہ راست ملاقات ہو سکتی ہے، تاہم ایرانی حکام نے اس کی تردید کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 338 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 310 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3460 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C