31/October/2026

اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

اورکزئی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع اورکزئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی سینٹرل اورکزئی کے علاقے درہ حسن زئی میں تھانہ مشتی کی حدود میں کی گئی، جہاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایس ایچ او محمد یونس اور پولیس اہلکار سلیم فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او اورکزئی شوکت علی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ضلع خیبر کی قبیلہ قمبر خیل سے تھا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ افراد عشر کے نام پر شہریوں سے رقم طلب کرکے انہیں ہراساں کر رہے تھے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوگی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C