06/November/2026

انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی کوشش، کرم سے اغوا کیے گئے تینوں پولیو ورکرز بحفاظت بازیاب

👁️ 44 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی کوشش، کرم سے اغوا کیے گئے تینوں پولیو ورکرز بحفاظت بازیاب

انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی کوشش، کرم سے اغوا کیے گئے تینوں پولیو ورکرز بحفاظت بازیاب

کرم (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع کرم میں اغوا کیے گئے تین پولیو ورکرز کو مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی مشترکہ کوششوں سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق تینوں پولیو ورکرز کو گزشتہ روز ضلع کرم میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے مشترکہ کوششیں شروع کیں، جن کے نتیجے میں تینوں ورکرز کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اغوا کیے گئے ورکرز کی شناخت صلاح الدین، علی محمد اور بلال خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق وسطی کرم کے علاقے گنڈاؤ سے بتایا گیا ہے۔ انہیں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

تاہم حکام نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ اغوا کار کون تھے، بازیابی کس مقام سے عمل میں آئی اور اس دوران کسی قسم کے مذاکرات یا دیگر اقدامات کی ضرورت پیش آئی یا نہیں۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب پاکستان میں انسدادِ پولیو کی خصوصی قومی مہم جاری ہے، جس کا آغاز 2 نومبر کو ہوا اور اس کے تحت 97 منتخب اضلاع میں تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو مسلسل سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ حالیہ دنوں میں ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی حفاظت کے لیے جانے والے دو پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ضلع ٹانک میں بھی چار پولیو ورکرز کے اغوا کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C