06/November/2026

پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا

پشاور : نادرا افسر فہد خان فائرنگ سے ہلاک، ایم این اے نور عالم خان نے حملہ آوروں کو دہشتگرد قرار دے دیا

پشاور (ڈیلی اردو): پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان ہلاک ہوگئے۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

پولیس کے مطابق فہد خان ولد شاروم خان جمعہ 6 نومبر کو حیات آباد فیز 5 میں واقع نادرا دفتر کے قریب اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ دفتر کے عقب میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پشاور پولیس کے ترجمان عالم خان کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے آٹھ خالی خول برآمد ہوئے، جبکہ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فہد خان گاڑی سے اترنے کے بعد سڑک عبور کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق نادرا دفتر اور اطراف میں نصب نگرانی کے کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بھانجے کو نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں دہشتگردی کے شواہد ملنے کی تصدیق نہیں کی اور پرانی خاندانی دشمنی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فہد خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نور عالم خان اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور پولیس کے سربراہ کو شفاف اور جامع تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس سیف سٹی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے اصل محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C