16/October/2026

اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع اورکزئی میں پولیس اور اورکزئی سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی سانگڑہ مین روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ بندی کیے جانے کے واقعے کے بعد کی گئی۔

ترجمان اورکزئی پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ مشتی میلہ کی حدود میں بنجعلی اور خیبر کے اکاخیل سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں پولیس اور سکاؤٹس نے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ حکام کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے دو کی لاشیں پولیس اور اورکزئی سکاؤٹس کے اہلکار اپنے ساتھ لے آئے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C