پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
👁️ 64 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
وزیراعظم سے سعودی عرب کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ان حملوں میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ پاکستانی شہریوں سمیت متعدد بے گناہ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشکل حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہیں، جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور موجودہ ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے لیے طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9256 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C