آرمی والوں کو یہ اختیار کس نے دیا،آخر فوجیوں کا مسئلہ کیا ہے، اہم کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ فوج پر برہم، بڑا حکم جاری کردیا
👁️ 66 بار دیکھا گیا
آرمی والوں کو یہ اختیار کس نے دیا،آخر فوجیوں کا مسئلہ کیا ہے، اہم کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ فوج پر برہم، بڑا حکم جاری کردیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی والوں کو یہ اختیار کس نے دیا،آخر فوجیوں کا مسئلہ کیا ہے، اہم کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ فوج پر برہم، بڑا حکم جاری کردیا۔۔۔سپریم کورٹ نے ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے کہا آرمی والے غیر قانونی تعمیرات نہیں گرائیں گے تو عام لوگ کیا کہیں گے؟تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کی اصل شکل میں بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سرکاری زمینیں ایسے بیچی جارہی ہیں
جیسے ان کی ذاتی ہوں ،فوجیوں کا مسئلہ کیا ہے؟ انہیں بچوں کی شادیاں کرنی ہیں تو کہیں اور کریں، پی اے ایف کے علاقے میں اتنا بڑا شادی ہال بنا دیا۔ آرمی کو کس نے اختیار دیا سرکاری زمینوں کو الاٹ کردے؟سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ کارساز اور راشد منہاس روڈ پر ہر جگہ شادی ہالز کی بھرمار ہے ،آرمی والے غیر قانونی تعمیرات نہیں گرائیں گے تو عام لوگ کیا کہیں گے؟ ہم شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں آپ، راشد منہاس روڈ کا حال دیکھیں، سی او ڈی میں بھی شادی ہالز کی بھرمار ہے، فوجیوں کے علاقے میں فیلکن مارکی بنا دیا۔عدالت نے سیکریٹری دفاع سے کہا بتائیں قانون میں آپ کو کہاں شادی ہال چلانے کا اختیار ہے؟ حکومت کچھ کرنا چاہے تو پانچ منٹ بلڈوزر چڑ ھا دے، گلوبل مارکی آج بھی سپریم کورٹ کا منہ چڑہا رہی ہے۔عدالت نے پی آئی اے کی زمین پر شادی ہال بنانے پر پی آئی اے افسر کی بھی سرزنش کی۔سپریم کورٹ نے کہا ایئرلائن تو چلتی نہیں شادی ہال چلائیں گے، آج ہی شادی ہال گرادیں ورنہ جیل بھیج دیں گے، کے پی ٹی، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کو زمینیں بیچنے کیلئے نہیں دی گئی تھیں۔سپریم کورٹ نے کہا کراچی میں بجلی ہے پانی ہے نہ اسپتال، لوگوں کو چھوٹے چھوٹے گھر بنا کر دیئے ہوئے ہیں، سڑکوں کی حالت تباہ ہوچکی ہے، روڈ پر عوامی بیت الخلا نہیں، سائن بورڈز اور انڈر پاس تک نہیں، شہر میں پارکس ہیں نہ گراؤنڈ۔ سب تباہ ہوگیا ہے،کراچی والے اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ عدالت آگاہ کررہی ہے کراچی میں کسی روز بہت بڑا فساد ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C