آرمی چیف، وزیراعظم، آصف زرداری کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس
👁️ 164 بار دیکھا گیا
آرمی چیف، وزیراعظم، آصف زرداری کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس
راولپنڈی/اسلام آباد/ لالہ موسیٰ (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قمر زمان کائرہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کے بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے غمزہ والدین اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بیٹے کے جاں بحق ہونے پر قمرزمان کائرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، لواحقین کے لییے صبروجمیل کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جواں سال بیٹے اسامہ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر دلی رنج ہوا، قمر زمان کائرہ اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قمر زمان کائرہ کے صاحب زادے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، حمزہ شہباز نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹا لالہ موسیٰ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ اسامہ کا دوست حمزہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
قمر زمان کائرہ حادثے کی خبر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔
قمر زمان کائرہ کا بیٹا اُسامہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C