آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
👁️ 108 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، آرمی چیف نے عالمی معیار کا دفاعی اور سیکورٹی سازوسامان تیار کرنے، دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور قومی خزانے میں بچت پر پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔
پی او ایف کے دورے کے دوران آرمی چیف نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یو ایف ایم سی پلانٹ کا افتتاح بھی کیا، جدید اور انتہائی کم خرچ سلور کیٹیلسٹ ٹیکنالوجی سے لیس یہ پلانٹ صرف آٹھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے نئے تیار کردہ دفاعی ساز و سامان سے آراستہ پی او ایف ڈسپلے سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبے کی کامیابیوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے پی او ایف انتظامیہ سے نجی شعبے اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ وینچر کے لیے فعال سوچ اور پیدوار میں تنوع لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایچ آئی ٹی میں آرمی چیف کو مختلف قسم کے ٹینکوں کی اپ گریڈیشن سمیت دفاعی پیداور کی سہولیات دکھائی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C