اٹلی میں حماس فنڈنگ نیٹ ورک پکڑا گیا، 9 ملزمان گرفتار
👁️ 246 بار دیکھا گیا
اٹلی میں حماس فنڈنگ نیٹ ورک پکڑا گیا، 9 ملزمان گرفتار
روم (ڈیلی اردو) اٹلی کی پولیس نے عسکریت پسند تنظیم حماس کے لیے لاکھوں یورو جمع کرنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دو سال سے زائد عرصے کے دوران تقریباً 70 لاکھ یورو اکٹھے کیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقوم بظاہر فلسطینی شہریوں کے لیے انسانی امداد کے نام پر جمع کی گئیں، تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایک پیچیدہ اور منظم فنڈ ریزنگ نیٹ ورک کے ذریعے یہ رقم درحقیقت حماس تک منتقل کی جا رہی تھی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے تقریباً 80 لاکھ یورو مالیت کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔ ان افراد پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ کارروائی اٹلی کی انسدادِ دہشت گردی پولیس اور مالیاتی پولیس کے مشترکہ آپریشن کے تحت کی گئی۔ حکام کے مطابق اس تفتیش کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملے کے بعد ہوا تھا۔
تحقیقات کے دوران مشکوک مالی لین دین کی متعدد رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا، جس سے شمالی شہر جینوا میں قائم ایک منظم فنڈ ریزنگ نظام کا انکشاف ہوا۔
پولیس کے مطابق جمع کی گئی رقوم میں سے 71 فیصد سے زائد رقم براہِ راست حماس کے عسکری ونگ کو منتقل کی گئی، جسے خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار افراد کے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے استعمال کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C