اپنی صفوں سے دراندازوں کو نکال باہر کریں، طالبان سپریم کمانڈر
👁️ 46 بار دیکھا گیا
اپنی صفوں سے دراندازوں کو نکال باہر کریں، طالبان سپریم کمانڈر
کابل (ڈیلی اردو) امارات اسلامیہ افغانستان کے سربراہ اور افغان طالبان کے سپریم کمانڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تحریک کو دراندازوں سے خطرہ درپیش ہے اس لیے تنظیم کو ایسے لوگوں سے پاک کیا جائے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے روحانی پیشوا اور سپریم کمانڈر ملا ہبت اللہ نے ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے تحریک کے سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تنظیم کو دراندازوں سے خطرہ ہے۔
امیر طالبان نے سینیئر کمانڈرز کو چوکنا رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی صفوں میں موجود حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کرکے اپنی صفوں کو صاف کریں اور بہت احتیاط برتیں۔
امیر طالبان ملا ہبت اللہ نے یونٹ کمانڈرز کو اپنے ماتحت ریکروٹس کے ساتھ بیٹھنے اور کچھ وقت بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ بھی غلط یا کوتاہی ہوئی تو دنیا اور آخرت میں اس کی تمام ذمہ داری سینئرز کمانڈرز پر ہوگی۔
طالبان کے افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے یہ امیر ملا ہبت اللہ کا پہلا تحریری بیان ہے جو منظر عام پر آیا ہے جب کہ اس سے قبل ایک آڈیو بھی جاری کی گئی تھی تاہم ابھی تک امیر طالبان کی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C